کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،ْخواجہ آصف

بارڈرمینجمنٹ کے لیے اپنے حصے کا کام کردیا ہے، امید ہے افغانستان بھی مزید موثر اقدامات کرے گا ،ْکانفرنس سے خطاب

جمعرات 27 اپریل 2017 14:02

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ ..
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جلد حل کرنا ہوگا ورنہ خطے کا امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ماسکو میں انٹرنیشنل سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کی دیانت دارانہ کوششوں کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، بارڈرمینجمنٹ کے لیے اپنے حصے کا کام کردیا ہے، امید ہے افغانستان بھی مزید موثر اقدامات کرے گا ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان شام پر امریکی حملے کو غیرملکی مداخلت سمجھتا ہے، شامیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ حکومت انہیں کرنی ہے اور یہ ان کا بنیادی حق ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان شام میں مصالحت کیلئے آستانہ مذاکرات میں روسی کردار کو سراہتا ہے ،ْ پاکستان اس مقصد تک پہنچنے کے لئے روس کے اقدامات کی حمایت کرے گا جبکہ روس ، افغانستان میں استحکام لانے کے عمل کی قیادت کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کانفرنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی، سماجی و اقتصادی مساوات، موسمیاتی تغیرات، آبادیات اور شام، یمن، عراق، افغانستان، شمالی افریقہ جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حصہ ڈالے۔ انہوں نے چھٹی ماسکو سلامتی کانفرنس کی میزبانی کرنے پر روس کی وزارت دفاع کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایران، برازیل اور بھارت کے وزراء دفاع نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :