سمندری حدود کی خلاف ورزی پر29 بھارتی ماہی گیر گرفتار

بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی

جمعرات 27 اپریل 2017 13:53

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر29 بھارتی ماہی گیر گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی 5 کشتیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

میری ٹائم سیکیورٹی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں جب کہ 29 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ میری ٹائم سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ، حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :