Live Updates

عمران خان میں ہمت ہے تو دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں، دانیال عزیز

جمعرات 27 اپریل 2017 13:53

عمران خان میں ہمت ہے تو دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت ہے تو دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں،عمران خان سرشرم سے جھک جانا چاہیے اور ایسے الزامات پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،عدالتوں میں عمران خان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں،عدالتوں میں عمران خان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کریں گے،عمران خان سرشرم سے جھک جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایسے الزامات پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،عمران خان کا 35پنکچرز کا الزام بھی جھوٹ تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات