امجد صابری قتل ،ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ

جمعرات 27 اپریل 2017 13:53

امجد صابری قتل ،ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) محکمہ داخلہ سندھ نے امجد صابری اور فوجی جوانوں کے قتل سمیت ہائی پروفائل مقدمات کو ملٹری کورٹس بھیجنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی پروفائل مقدمات نمٹانے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ہوا جس میں اعلی پولیس حکام شریک ہوئے اس دوران ہائی پروفائل مقدمات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں امجد صابری اور فوجی جوانوں کے قتل سمیت دیگر ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کے خلاف شواہد سمیت ان کیاعترافی بیانات کاجائزہ بھی لیا گیا اور ان کے مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کی بھی منظوری دی گئی جس کے بعد اب دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹس میں چلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :