ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 33ارب 86کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 27 اپریل 2017 13:05

ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 33ارب 86کروڑروپے سے زائد کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 33ارب 86کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 41ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں ریلوے کنٹینرز یارڈ سٹیشن اور ریلوے لائن کے لئے 23کروڑ 40لاکھ، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 20کروڑ، خانیوال ٹریک کو دورویہ کرنے کے لئے 33کروڑ، 75 ڈی ای لوکوموٹوز کے لئے ایک ارب 40کروڑ، 58 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کے لئے 30کروڑ، 2010 ء میں سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے ایک ارب 94کروڑ، 100 ڈی ای لوکوموٹوز کے لئے 2ارب 11کروڑ ، 800کوچز اور 2ہزار ویگنوں کی سپیشل ریپئرنگ کے لئے 80کروڑ، خانپور ٹو لودھراں سیکشن کی بحالی کے لئے ایک ارب 75کروڑسمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔