داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10ارب 99کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 27 اپریل 2017 13:05

داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے  10ارب 99کروڑروپے سے زائد کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) وزارت منصوبہ بندی اور ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک مجموعی طورپر 10ارب 99کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 11ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک ارب ، دیر سکائوٹس ثمر باغ کے لئے 15کروڑ، ٹل سکاوئٹس کے لئے 15کروڑ، شوال رائفلز رزمک کے لئے 15کروڑ، اسلام آباد میں ماڈل پولیس سٹیشن کے لئے 40کروڑ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی سپیشل سکیورٹی فورس کے لئے ایک ارب 30کروڑ،اور ایف 16 میں ماڈل جیل کے لئے 20کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔