پانامہ کیس جے آئی ٹی کے لیے متعلقہ اداروں نے نام بھجوا دئے

متعلقہ اداروں کی جانب سے بھیجے گئے نام پانامہ بنچ کے ججز کے سامنے پیش کیے جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اپریل 2017 12:32

پانامہ کیس جے آئی ٹی کے لیے متعلقہ اداروں نے نام بھجوا دئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اپریل 2017ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا ۔ذرائع کے مطابق پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کے لیےمتعلقہ اداروں نے رجسٹرار آفس کو اپنے اپنے اداروں کے افسران کے نام بھجوادئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رجسٹرارآفس کوایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان، نیب، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیےنام موصول ہو گئے ہیں۔

متعلقہ اداروں سے موصول ہونے والے ناموں کو منظوری کے لیے پانامہ کیس کے بنچ کے ججز کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ بنچ میں شامل جسٹس اعجاز افضل کانفرنس میں شرکت کےلیے تُرکی کے دورہ پر ہیں۔ پانامہ بنچ کے رکن جسٹس اعجاز افضل بیرون ملک ہیں اور ان کی 30 اپریل کو ہو گی، جس کے بعد پانامہ بنچ کے ججز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لیے ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔