درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،حافظ عبدالغفور

جمعرات 27 اپریل 2017 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجز کے زیراہتمام الجامعتہ الاثرچمکنی میں ورلڈ ریلیف کے تعاون سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پرکونسل کے رہنمائوں حافظ عبدالغفور،علامہ فخرالحسن کراوی،قاری محمدطیب قریشی ،مولانامقصود احمد سلفی،ہارون سرب دیال،سردارچرن جیت سنگھ اورپادری جوزف جان نے شرکت کی اورنوجوانوں کے سامنے اپنے اپنے مذاہب کی روشنی میں شجرکاری مہم کی اہمیت اورماحول کے تحفظ کے سلسلے میں خیالات کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکونسل کے رہنماء حافظ عبدالغفورنے کہاکہ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے ،ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگاناچاہئے تاکہ ہمیں صاف ستھراماحول میسرہوسکے۔الجامعتہ الاثر کے مدیرمولاناعمربن شیخ عبدالعزیز نے کونسل کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کونسل نے خدمت کاموقع دیا۔آخرمیںجامعہ کے بچوں ،اساتذہ اورکونسل کے رہنمائوں نے جامعہ میں پودے لگاکرشجرکاری مہم کاآغاز کیا۔اس مہم کے دوران جامعہ میں 225پودے لگائیں جائیں گے۔