جامعہ پشاورکے شعبہ الیکٹرانکس کاچوتھی سالانہ ماڈلز نمائش کاانعقاد

جمعرات 27 اپریل 2017 12:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)جامعہ پشاورکے شعبہ الیکٹرانکس نے چوتھی سالانہ پراجیکٹ ماڈلز اورپوسٹرزنمائش کااہتمام کیاگیا،جس میں بی ایس ،بی ایس سی ،ایم ایس سی اورایم ایس کے طلبہ نے 32ہارڈویئرپراجیکٹ ماڈلز اورپوسٹرز نمائش کیلئے پیش کیں،نمائش کی قیادت ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسرفلک ناز خلیل نے جبکہ افتتاح پرووائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمد عابد نے کیا۔