تربت کے علاقے سے ملنے والی 5افراد کی نعشیں لیویز حکام نے ہسپتال منتقل کر دیں

جمعرات 27 اپریل 2017 12:43

تربت کے علاقے سے ملنے والی 5افراد کی نعشیں لیویز حکام نے ہسپتال منتقل ..
کوئٹہ۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء)تربت کے علاقے سے لیویز فورسز نے 5افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعرات کو تربت کے علاقے مند کی ایک ندی سے لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر 5نامعلوم افراد کی نعشیں قبضے میںلے کر سول ہسپتال پہنچادیں۔ لیویز کے مطابق پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے ۔لیویز نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیں اور مزید کارروائی شروع کردی۔