بالی ووڑ کے لیجینڈ اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعرات 27 اپریل 2017 12:00

بالی ووڑ کے لیجینڈ اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
نئی دہلی: بھارتی لیجینڈ اداکار اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ونود کھنہ کینسر کے مرض سےجنگ کرتے کرتے آج جمعرات کو 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں.
لیجینڈ اداکار نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں امر اکبر انتھونی اور جل ٹرین جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیجینڈ اداکار کی حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی جس میں وہ کافی کمزور لگ رہے تھے اور پہلی دفعہ ان کے چاہنے والوںکو پتہ لگا تھا کہ ونود کھنہ کینسر جسے مرض میں مبتلا ہیں۔

ونود کھنہ نے اپنے فنی سفر کے دوران 141 فلموں میں کام کیا تھا۔

1982 میں ونود کھنہ نے اپنی فنی کیریئر کے عروج پر ہوتے ہوئے اپنے روحانی گرو وشو رجنیش کی پیروی کرتے ہوئے مختصر طور پر فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا.
ونود کھنہ کو آخری بار سلمان خان کی فلم دبنگ 2 میں دیکھا گیا تھا.