اسلام آباد، سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 7ملزمان گرفتار، اسلحہ اور گاڑیاں برآمد

جمعرات 27 اپریل 2017 12:35

اسلام آباد، سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 7ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کے دوران 7ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلیں‘ ملزمان اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرکے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے چار پستول اور کروڑوں روپے مالیت کی چار گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے سید اکبر نامی شخص کو فتح ج نگ سے اغواء کیا تھا۔ ملزمان نے ایک کروڑ تاوان لیکر مغوی کو چھوڑا تھا۔