کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 3 ملزمان ہلاک، 12 افراد گرفتار

جمعرات 27 اپریل 2017 12:32

کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 3 ملزمان ہلاک، 12 افراد گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 12 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ لیاری کلاکوٹ میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان میں سے ایک کی شناخت عدنان عرف ادی کے نام سے کر لی گئی ۔

ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تھا۔ ملزمان نے چند روز قبل لیاری میں دستی بم حملہ کیا تھا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

گلبرگ کے علاقے میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے سہیل نامی ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی گارڈ زخمی جبکہ ڈاکو کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے گینگ وار کے کارندے محمد حنیف کو دھر لیا گیا۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ سرجانی ٹاؤن سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو دھر لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے۔ کلفٹن کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :