جہانیاں،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 27 اپریل 2017 12:28

جہانیاں،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک ساتھی فرار ہونے میں ..
جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2017ء) سی ٹی ڈی نے جہانیاں میں خانیوال روڈ پر ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر جہانیاں میں خانیوال روڈ پر سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک خود کش جیکٹ اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں ، دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :