ذہین اورمحنتی طلباء قوم کاسرمایہ ہیں،ڈاکٹرعابد

جمعرات 27 اپریل 2017 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) پشاوریونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدعابد نے کہاہے کہ ذہین اورمحنتی طلباء قوم کاعظیم سرمایہ ہیں ،یونیورسٹی باصلاحیت طلباء کومواقع اورسہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ وگزاشت نہیں کرے گی،وہ شعبہ الیکٹرانکس کی چوتھی سالانہ پراجیکٹ ماڈلز اورپوسٹرز نمائش کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اس سے قبل چیئرمین پروفیسرفلک ناز خلیل کے ہمراہ سٹالوں کومعائنہ کیا۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرپیداواری ریسرچ کے فروغ پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔