تنظیم المدارس کے بہترین امتحانی نظام کے نتیجہ میں تعلیمی معیار کو فروغ مل رہا ہے، مولانا قاری احسان الله قادری

جمعرات 27 اپریل 2017 11:37

اوگی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام سالانہ امتحان کیلئے ساڑھے 8 ہزار سے زائد امتحانی سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں، ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد طلباء و طالبات ان امتحانی مراکز پر امتحان دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی رہنما نامور عالم دین مولانا قاری احسان الله قادری نے دارالعلوم غوثیہ رضویہ کے مہتمم قاری محمد بشیر کے ہمراہ دارالعلوم ضیاء القرآن بازار سنٹر کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سنٹر کا معائنہ کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم المدارس کے بہترین امتحانی نظام کے نتیجہ میں اس کے معیار کو فروغ مل رہا ہے، بہترین تعلیم و تربیت اور بہترین امتحانی سسٹم کے ذریعہ ہی بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔