رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قلیل عرصہ میں علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے، حاجی محمد رفیق

جمعرات 27 اپریل 2017 11:37

رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قلیل عرصہ میں علاقہ میں ترقیاتی ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے قلیل عرصہ میں علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں، کیپٹن صفدر کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں جنہوں نے تناول کیلئے بڑے منصوبے فراہم کئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما حاجی محمد رفیق، ویلج کونسل لساں نواب کے نائب ناظم روفل امین، حاجی محمد زبیر و دیگر نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر اپنی ساری توجہ علاقہ کے مسائل پر رکھے ہوئے ہیں، کیپٹن صفدر کی ہم دلی قدر کرتے ہیں کہ انہوں نے تناول کیلئے بڑے منصوبے مہیا کئے، انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کے باعث بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں ، اہلیان علاقہ ان کی اس کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کا صلہ وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کی صورت میں انہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :