گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ہو گا،جانگ بائوزونگ

جمعرات 27 اپریل 2017 11:26

گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ہو گا،جانگ بائوزونگ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) چین کی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین جانگ بائوزونگ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ہو گا۔ چینی اخبار چائینہ ڈیلی کودئے گئے ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گوادر پورٹ کا منصوبہ دنیا کے دیگر روایتی منصوبوں سے مختلف ہے ۔

(جاری ہے)

جانگ بائوزونگ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ آپریشنل امور کے علاوہ فری زون کے لئے بھی خدمات انجام دے گی۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح چینی ماہرین نے اپنے ملک کی معاشی ترقی کے لئے کام کیا ہے اسے طرح گوادر پورٹ کے منصوبے کو بھی مثالی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ دنیا کی فری زون کا مثالی منصوبہ ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :