لیہ :باپ نے 5 بچوں سمیت زہر کھا کر خودکشی کر لی، بیوی کے طلاق لینے پر بیٹا انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا :بچوں کی دادی کا بیان

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 27 اپریل 2017 09:31

لیہ :باپ نے 5 بچوں سمیت زہر کھا کر خودکشی کر لی، بیوی کے طلاق لینے پر ..
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اپریل۔2017ء)لیہ کے نواحی گاؤں 341ٹی ڈی اے میں باپ نے اپنے 5بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا۔ پویس کے مطابق زہر پینے سے پانچوں بچےجاں بحق اور باپ تشویش ناک حالت میں ہے، جس کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہ کر انتقال کر گیا۔جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 4بچیاں شامل ہیں۔

جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کےدرمیان تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بیوی کو بھی طلاق دے چکا تھا اور گھریلو حالات سے پریشان تھا۔طارق کا گھر میں بھائی ، بھابیوں سے جھگڑا رہتا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز اس نے اپنی چاروں بیٹیوں طیبہ ، تنزیلہ ، شانزہ اور صبا کے علاوہ چاروں بہنوں کے اکلوتے بھائی طیب کو زہر کھلایا اور اس کے بعد خود بھی زہر کھا لیا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی ، ڈاکٹروں نے پانچوں بچوں کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن اس میں کامیابی نہ ہوسکی تاہم بچوں کے باپ اعظم نے بھی بعد ازاں دوران علاج دم توڑ دیا ۔