کیچڑ کے ڈیزائن والی جینز کی قیمت 425 ڈالر۔ صارفین کی شدید تنقید

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 اپریل 2017 23:52

کیچڑ کے ڈیزائن والی جینز کی قیمت 425 ڈالر۔ صارفین کی شدید تنقید

ایک آن لائن سٹور نورڈسٹورم نے ایک نئے غیر معمولی ڈیزائن کی جینز  فروخت کے لیے پیش کی ہے۔ اس  جینز کی خاص بات اس کا ڈیزائن ہے۔ اس جینز کا ڈیزائن ایسا ہے کہ یہ کیچڑ میں لتھڑی ہوئی لگتی ہے۔نورڈسٹورم نے اسے 425 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس جینز کو دیکھ کر صارفین نے ٹوئٹر اور سٹور کی ویب سائٹ پر اس پر خوب تنقید کی ہے۔ ایک صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ  کیا اس سٹور پر گائے کے گوبر میں لتھڑی جینز بھی فروخت ہوتی ہیں؟ سٹور نے اس صارف کے کمنٹ کو فوراً ہی ڈیلیٹ کر دیا۔
سٹور نے ڈیزائن کے حوالے سے تفصیل میں لکھا ہے کہ کیچڑ کے ڈیزائن سے لگے گا کہ اسے پہننے والا کسی کام سے خوفزدہ نہیں ہوتا۔

کیچڑ کے ڈیزائن والی جینز کی قیمت 425 ڈالر۔ صارفین کی شدید تنقید

متعلقہ عنوان :