پاکستانی سرحد کے پاس مسلح افراد اور ایرانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ایرانی بارڈر گارڈز کے 8 اہلکار ہلاک

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 23:23

پاکستانی سرحد کے پاس مسلح افراد اور ایرانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ..
تہران (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) پاکستانی سرحد کے پاس شدید جھڑپوں کے دوران ایرانی بارڈر گارڈز کے 8 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایرن سرحد کے پاس مسلح افراد اور ایرانی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان جھڑپوں میں ایرانی بارڈر گارڈز کے 8 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 4 گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک مسلح افراد اور ایرانی گارڈز کے درمیان جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔ جھڑپیں ایرانی صوبے سیستان کے علاقے میں ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :