Live Updates

تحریک انصاف نے 27 اپریل کو اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد موخر کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 22:41

تحریک انصاف نے 27 اپریل کو اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد موخر کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) تحریک انصاف نے 27 اپریل کو اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد موخر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 28 اپریل کو جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحریک انصاف نے 27 اپریل کو اسلام آباد میں ایک بڑی ریلی کے انعقاد کا بھی اعلان کیا تھا۔ تاہم اب اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر ریلی کا انعقاد موخر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 28 اپریل کو پریڈی گروانڈ میں جلسے کیلئے تحریک انصاف کو اجازت دے دی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات