فیصل آباد:کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دہشتگرد کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 27 اپریل 2017 00:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جھنگ روڈ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دہشتگرد کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سی ٹی ڈی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی ملزم وسیم نواز کو جھنگ روڈ سے گرفتار کرتے ہوئے اسکے قبضہ سے خودکش جیکٹ کے ساتھ ساتھ بارودی مواد برآمد کیا تھا جس کو سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے سپیشل جج خلیل ناز نے منظور کر کے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈکیلے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :