لاہور، صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

جمعرات 27 اپریل 2017 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ 5نمبر سٹاپ کے قریب آئل شاپ میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

جوہرٹاون کے علاقہ عبدالستار ایدھی روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

باغبانپورہ کے علاقہ سکھ نہر کے قریب گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔ڈیفنس کے علاقہ فیز 5 میں لکڑی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔چاروں مقامات پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی کے تمام واقعات پر قابو پالیا۔(سعید)

متعلقہ عنوان :