لاہور،بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 47سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے،

شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کروادی

جمعرات 27 اپریل 2017 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 47سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ گورنمنٹ کی طرف سے بنائے گئے بیت الخلاء کے قریب نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق کے مطابق متوفی کے کپڑوں سے ایسی کوئی چیز برآمد نہ ہوئی ہے جس سے اس کی شناخت ہوسکے،ظاہری طور پراس کے جسم پر گولی لگنے یا تشدد کے نشانات نہ ہیں۔متوفی کی نعش مردہ خانے جمع کروادی گئی ْ ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثاء کی شناخت کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔(سعید)

متعلقہ عنوان :