لاہور،فیصل ٹاون کے علاقہ میں تاجر کے قتل میں اس کا اپنا ڈرائیور ہی ملوث نکلا،

پولیس نے ڈرائیور سمیت 3نامزد اور 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 27 اپریل 2017 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) فیصل ٹاون کے علاقہ میں تاجر کے قتل میں اس کا اپنا ڈرائیور ہی ملوث نکلا،پولیس نے ڈرائیور سمیت 3نامزد اور 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جوہرٹاون کے علاقہ میں واقعہ میاں پلازہ کے مالک میاں محمود کو دو روز قبل فیصل ٹاون کے علاقہ شوق چوک میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے بعدازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ 394/17مقتول کے بیٹے میاں طاہر محمود کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں مقتول کے ڈرائیور یاسین،اظہر شفیق بٹ،محمد کلیم کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 2نامعلوم افراد بھی نامزد ہے،واضح رہے کہ یاسین وقوعہ کے وقت میاں محمود کی گاڑی چلا رہا تھا،انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پراپرٹی کے تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ڈرائیور یاسین بھی وقوعہ میں معمولی زخمی ہوا تھا اس کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مقتول کا موبائل فون ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :