فیصل آباد:چکن پاکس کے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کو اس مرض سے بچانے کیلئے ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری

جمعرات 27 اپریل 2017 00:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے چکن پاکس کے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کو اس مرض سے بچانے کیلئے ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ روز مزید 52افراد کی ویکسینیشن کی گئی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرنواش گورایہ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں چکن پاکس کے متاثرہ مریضوں کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ اورقریبی رشتے داروں کو چکن پاکس سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے۔انہوں نے بتایا کہ چکن پاکس سے بچائو کے بارے میں لوگوں کی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔