فیصل آباد:سینٹرل جیل میں وارڈ ملازم کا قیمتی موبائل چوری

بدھ 26 اپریل 2017 23:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) سینٹرل جیل میں وارڈ ملازم کا قیمتی موبائل جیل سے چوری ہوگیا‘ صدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ سینٹرل جیل کی وارڈ میں کام کرنے والے ملازم چک نمبر 227 ر ب کے رہائشی عمران ساجد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں کام کرتے ہوئے اپنا موبائل فون وارڈ کے کمرے میں بھول گیا تھا ۔

(جاری ہے)

واپس آکر دیکھا تو کسی نامعلوم ملزم نے چوری کرلیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

متعلقہ عنوان :