فیصل آباد: گیس ری فلنگ کرنیوالے تین افراد گرفتار

بدھ 26 اپریل 2017 23:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) گیس ری فلنگ کرنیوالے تین افراد پکڑے گئے‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ راجباہ روڈ پر کی گئی کارروائی میں گیس ری فلنگ کرنیوالے محمد فیاض اور فرحان اور تھانہ گلبرگ کے علاقہ 279 موڑ پر شہزاد کو ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کیا گیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے ملزمان کیخلاف 285/286 کے تحت مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :