لاہور، ڈیفنس اے کے علاقہ سے اغواء ہونے والے 32سالہ شہری کا کوئی سراغ نہ مل سکا

بدھ 26 اپریل 2017 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) ڈیفنس اے کے علاقہ سے اغواء ہونے والے 32سالہ شہری کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔والٹن روڈ کے رہائشی محمد اقبال ولد محمد غفور دس روز قبل اپنی موٹرسائیکل LEK:9110پر سودا سلف لینے گیا اور واپس نہ آیا تلاش کے باوجود سراغ نہ ملنے پر پولیس نے محمد اقبال کے اغواء کا مقدمہ 415/17 اس کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب تک مغوی کا سراغ نہ مل سکا ہے۔مغوی کے ورثاء نے پولیس حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔(سعید)

متعلقہ عنوان :