ملتان،عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون جاری

بدھ 26 اپریل 2017 23:58

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) وزیر اعلی ٰ پنجا ب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیش مارکیٹ غلہ منڈی ملتان میں مرحبا چکی کومرچ مصالحوں میں ٹرمیرک اور چوکر مکس کرنے،مکسنگ زمین پر کرنے، موقع پر کیے گئے ملاوٹ کے ٹیسٹ مثبت آنے ، پر وسیسنگ ایری میں مکڑیوں کے جالے ہونے کی وجہ سے سربمہر کرتے ہوئے چوکر،کلر اورہلدی کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوادیے۔

بہاولپور رو ڈ پیر اسماعیل ؑ دربار کے قریب منج ریسٹورینٹ کو غیر معیاری کلر کے استعمال،پر وڈکشن ایریا میں پھپھوندی لگی ہونے،پر وسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سربمہر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیمس منٹا فوڈ کو پروسیسنگ ایریا میں جانوروں کے فضلہ کی موجودگی،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،زائدالمعیاد اشیاء کے استعمال،ٹوٹے فرش اور ناقص جوسز کی موجودگی پر25000روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید کاروائیوں میںنادرن بائی پاس چوک پر عاقب گول گپے ،حاجی جی برگر پوائنٹ ،شاہین دہی بھلے ،ندیم دہی بھلے،بنگلہ دیش مارکیٹ غلہ منڈی میں واقع عمیر چکی ،ظفر چکی ،بلال چکی،احمد چکی ،سعید ایسنس،بہادر پور جلال پور پیر والا پر واقع نوید سوئیٹس،البرکت سوئیٹس اینڈ بیکرز،ملک فوڈز،جیوے پاکستان ہوٹل،عمران جوس کارنراور انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع موسی پاک ہوٹل،سیفی ڈرنک کارنر،غریب نواز ہوٹل،شیخ بیکرز،مشتاق کریانہ سٹور،خان ہوٹل کو ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور مزید بہتری کرنے کے ساتھ ساتھ انکو لائسنس بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ آفس ملتان میں جوس فیکٹری/ کریانہ سٹور کاروبار کرنے والوں کیلئے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیاجس میں آل ملتان کریانہ / جوس فیکٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور جوس فیکٹری /کریانہ سٹورکا کاروبار کرنے والوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔فوڈ سیفٹی افسران کی جانب سے حاضرین کو متعلقہ کاروبار سے متعلق ہدایات فراہم کی گئی اور ڈپٹی ڈائریکڑ اعجاز نواز نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ دو طرفہ تعاون کے ذریعے عوام کیلئے صاف ،محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :