مردم شماری میں حصہ لینا قومی ذمہ داری ہے،عثمان ہاشم سچانا والا ویلفیئر ٹرسٹ

بدھ 26 اپریل 2017 23:57

سکھر۔ 26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) ہالار میمن جماعت کے سابق جنرل سیکریٹری اور عثمان ہاشم سچانا والا ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ مردم شماری میں حصہ لینا قومی ذمہ داری ہے ہر ایک شخص کو اس حوالے سے معاونت کرنی چاہئے ، تاجر برادری ،شہری اور میمن برادری خانہ و مردم شماری کے عملے سے بھرپور تعاون کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میمن برادری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کیلئے تعینات عملہ جس محنت و جانفشانی سے خدمات انجام دے رہا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور میمن برادری بھی مردم شماری میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ خانہ و مردم شماری کے بعد نئے اعداد و شمار کے نتیجے میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :