سکھر میں سندھ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی چار سالہ اسکیم پر تعمیراتی کام جاری

بدھ 26 اپریل 2017 23:56

سکھر۔ 26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) سکھر میں سندھ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی چار سالہ اسکیم پر تعمیراتی کام جاری ہے، 2014میں کام کا آغاز کیا گیا اور اسوقت تک 555ملین روپے ریلیز ہو چکے ہیں اسکیم کی مجموعی طور پر 35فیصد رقم ملی ہے اور ابھی 1000ملین کی رقم ملنی ہے اور کچھ دنوں میں 100ملین روپے کی رقم بھی مل جائے گی ۔

یہ بات سندھ کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شبیر ممنائی نے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کالج میں بجلی کی فراہمی کے ساتھ نارا کینال سی8000فٹ کی پائپ لائن بچھا کر 4لاکھ گیلن پانی اسٹاک کر نے کے لئے ایک ٹینک بنایا گیا ہے 60ایکڑ پر مشتمل یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کام بھی مکمل ہو چکا ہے ، ایڈمن بلاک آرکیٹیکچر ، ڈیزائن فیکلٹی بھی مکمل ہے ، ہاسٹل کا 60فیصد کام مکمل ہے جبکہ آڈیٹوریم کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے ۔

کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے پی ڈی کو ہدایت کی کہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کالج کا کام مرحلے وار مکمل کر کے فوری طور پر تدریسی عمل کا آغاز کر کے پہلے بیچ کا اعلان کیا جائے بعد میں مزید فنڈز کی ڈیمانڈ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :