غلام محمد مہرمیڈیکل کالج سکھر کیلئے 250ملین روپے جاری

بدھ 26 اپریل 2017 23:56

سکھر۔ 26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) غلام محمد مہرمیڈیکل کالج سکھر کے لیے 250ملین روپے ریلیز ہوئے ہیں، جوکہ آن لائین ہونے کی ضرورت ہے ، ہاسٹل کا 90فیصد کا م مکمل ہے 293ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں ، یہ بات کمشنر سکھر کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمتعلقہ انجنیئر کو ہدایت کی گئی کہ وہ خود کراچی جاکر رقم آن لائین کرائیں اور ہاسٹل سمیت دوسرا کام فوری طور مکمل کیا جائے ۔2.7بلین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی وومین یونیورسٹی کے متعلقہ پی ڈی نے بتایا کہ 18ملین خرچ ہوچکے ہیںاور بائونڈری وال کا کام چل رہا ہے ، کمشنرنے ہدایت کی کہ معیاری اور بھروسہ مند ٹھیکیداروں سے کام لیا جائے اور کنسلٹنٹ سے بھی رجوع کیا جائے ۔