سکھر ، گھوٹکی ، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے پاک فوج میں بھرتی کا عمل جاری

بدھ 26 اپریل 2017 23:56

سکھر۔ 26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفیسر پنوعاقل کیجانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع سکھر، گھوٹکی ، خیرپور ارو نوشہروفیروز اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے پاک فوج میں بھرتی کا عمل جاری ہے، پروگرام کے مطابق ضلع خیرپور کے آٹھوں تعلقہ جات میں میونسپل آفس میں پاک فوج میں بطور سپاہی، کلرک، باورچی، ڈرائیوراور وارڈ آف شہداء میں بھرتی 17اپریل سے شروع کی جاچکی ہے، جو 15 مئی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق خواہشمند امیدوار آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل یا آن لائن خود کو رجسٹرڈ کر سکتے ہیں، جبکہ ضلع خیرپور کے تمام تعلقوں میں میونسپل آفسوں میں بھرتی کا عمل روزانہ جاری ہے، امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی اسناد ، ڈومیسائل، قومی شناختی کارڈ ،18 برس سے کم عمر پر ب فارم، چھ پاسپورٹ سائز فوٹواور والد کے شناختی کارڈ کی پانچ فوٹو کاپیوں کیساتھ پیش ہوں، اسی طور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریت کے حامل امیدوار جو پاکستان کے کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتے ہوں آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل میں بھرتی ہو سکتے ہیں، امیدوار مذید تفصیلات ورہنمائی کیلئے فون نمبر0715805599 یا 03337177074 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :