بلوچستان میں سرگرم 1650 این جی اوز کو معطل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 22:15

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) بلوچستان میں سرگرم 1650 این جی اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی انڈسٹریز بلوچستان سائرہ عطا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی این جی اوز کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کی تجدید نہ کروانے پر صوبے میں سرگرم 1650 این جی اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ صرف 250 رجسٹرڈ این جی اوز نے اپنی تجدید کرائی ہے جنہیں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ مطلوبہ معلومات اور مکمل ڈیٹا فراہم کرنے تک یہ این جی اوز کام نہیں کرسکیں گی۔ جبکہ اب ان این جی اوز کو ٹیکس نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا جس کے بعد ہی انہیں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :