Live Updates

پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 21:59

پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے قریبی ساتھی کی جانب سے انہیں پاناما کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے 10 ارب روپے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ترجمان پنجاب حکومت نے ردعمل دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اس بیان پر معافی مانگیں۔ اگر عمران خان نے اپنے بیان پر معافی نہ مانگی تو پھر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ شریف خاندان کی جانب سے عمران خان کو رشوت کی پیش کش کا دعوی بے بنیاد ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :