ملتان میٹرو بس منصوبہ شدید خسارے کا شکار، مسافر نہ ہونے کے باعث بسوں کی تعداد 35 سے کم کرکے 18 کر دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 21:54

ملتان میٹرو بس منصوبہ شدید خسارے کا شکار، مسافر نہ ہونے کے باعث بسوں ..
ملتان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) ملتان میٹرو بس منصوبے کی بسوں کی کل تعداد 35 سے کم کرکے 18 کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبہ شدید خسارے کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

مسافر کی انتہائی قلیل تعداد ہونے کے باعث انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔ شہر میں بنائے گئے متعدد میٹر بس اسٹیشن ویران رہنے لگے ہیں جس کے بعد بسوں کی کل تعداد 35 سے کم کرکے 18 کردی گئی ہے۔ مسافر کی تعداد زیادہ نہ ہونے کے باعث یومیہ بنیادوں پر میٹرو بس ملتان کو بڑے خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :