پشاور،پویس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون 11اشتہاریوںسمیت 191ملزم کو گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 26 اپریل 2017 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ 2دنوںکے دوران سٹی،کینٹ اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون مزید تیر کرتے ہوئے 11اشتہاری مجرمان سمیت 191جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروشوں فراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا۔جبکہ TIFکے تحت 52 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروںاور سکیورٹی انتظامات نہ کر نے 7افراد کو بھی حراست میں لیاگیاہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے گزشتہ2دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ اورمضافاتی علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن مزید تیز کرتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں فل پروف ناکہ بندیوں کے دوران اور مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے بھی لگائے ان چھا پوں اور ناکہ بندیوں کے دوران 11اشتہاری مجرمان سمیت 191 جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4عدد کلاشنکوف ،3عدد رائفل،1عدد بندوق،15عدد پستول،330عدد کارتوس ،8کلو گرام چرس ،7بوتل شراب اور 2گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ TIFکے تحت 52غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 7افراد کو بھی حراست میں لیا گیاہیں ۔

متعلقہ عنوان :