زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر ہدایت تشکیل کردہ ٹیکنیکل کمیٹی اجلاس

مردم شماری سے متعلق سوالنامے میں درج معلومات کی چھان بین،اندراج شدہ مواد کی نگرانی،پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ہیڈ کوارٹر میں ڈیٹا پراسیسنگ کی نگرانی سے متعلق امور تمام صوبوں کیلئے پیرا میٹرز مساوی ہوں مردم شماری معاملات پرتفصیلی غور و خوض

بدھ 26 اپریل 2017 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر ہدایت تشکیل کردہ ٹیکنیکل کمیٹی کا ایک اجلاس بدھ کے روز وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق حاجی عارف یوسف کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبران مینجنگ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ خیبر پختونخوا،پشاور یونیورسٹی کے شعبہ شماریات کے پروفیسر محمد اقبال اور ڈائریکٹر خیبر پختونخوا بیورو آف شماریات ،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مردم شماری سے متعلق سوالنامے میں درج معلومات کی چھان بین/اندراج شدہ مواد کی نگرانی،پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ہیڈ کوارٹر میں ڈیٹا پراسیسنگ کی نگرانی سے متعلق امور اور یہ امر یقینی بنانا کہ تمام صوبوں کے لئے پیرا میٹرز مساوی ہوں، پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرپرسن عارف یوسف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مردم شماری کی تکمیل پر ہونے والی تازہ ترین صورتحال سے صوبائی حکومت کو مطلع کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ عمل کی تکمیل سے متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :