Live Updates

عمران خان سیاستدان نہیں ذہنی مریض ہیں،ہار کر بھی ہار کو تسلیم نہ کرنا شکست خوردہ ذہن کی نشانی ہے، ناصر موسیٰ زئی

بدھ 26 اپریل 2017 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست دان نہیں بلکہ زہنی مریض ہے‘ ہار کر بھی ہار کو تسلیم نہ کرنا شکست خوردہ زہن کی نشانی ہے۔ وہ بروز بدھ این اے فورپشاور کے علاقے مٹہ بچے، سوڑزئی پایان میں شمولیتی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن حاجی عنایت الرحمان اپنے خاندان سمیت ہزاروں ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران ناصر موسیٰ زئی نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ میں سپورٹس مین ہوں اور سپورٹس مین ہار تسلیم نہیں کرتا تاہم سپورٹس مین شپ میں لوگ ہار کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن بدقسمتی عمران خان ہار ماننے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ہار کو تسلیم کرنے کے بجائے غیر اخلاقی ہتکھنڈوں پے اُتر آئے ہے ۔خان صاحب 10ارب روپے کی آفر کا کہہ کر اپنی قیمت لگا رہے ہیں اور عدلیہ کے فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جسکوں ہر گزکامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ اس موقع پر تقریب سے حاجی نیاز محمد نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :