آل کلاس فور ایمپلائی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام سول سیکر ٹریٹ پشاور کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 26 اپریل 2017 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) آل کلاس فور گورنمنٹ ایمپلائی ایسو سی ایشن سول سیکر ٹریٹ پشاور کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روز پشاور پریس کے سامنے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہا تھو ں میں بینرز اور پلے کا رڈ ز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر صو بائی حکو مت کے خلاف نعرے درج تھے مظا ہرے کی قیادت منظور خان ،طارق رحمان خٹک ،شاہ بک،عبدالواحدکر رہے تھے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مسائل کے بارے میں کئی بار اعلیٰ حکام کو اگاہ کر چکے ہیں لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی تو مجبور ہو کر آج ہم نے سیکر ٹریٹ سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں ملازمین کے تمام ریلیف الائونس تنخوائوں میں ضم کر کے 50فیصد اضافہ کیا جا ئے میڈیکل ،کنوینس اور ہائوس رینٹ الائونس میں 50فیصد اضافہ کیا جا ئے درجہ چہارم ملازمین کے سمری اور آئندہ بجٹ میںدفتری کے پوسٹوں کی منظوری دی جا ئے ڈرائیوروں کیلئے سپرنٹنڈنٹس کی نئی آسامیوں کی تحریک ،ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور ڈیتھ کمپنسیشن سکیم کا فوری طور پر اجراء سمیت دیگر مسائل حل کیئے جا ئے اُنہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات 2مئی تک منظور نہ کیئے گئے تو روزانہ کی بنیاد پر سول سیکر ٹریٹ میں چیف سیکر ٹری کے آفس کے سامنے 2گھنٹے دھرنا دیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :