ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان نے ژوب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، راکٹ اور دیگر ہتھیار برآمد کر لیے گئے ،آئی ایس پی آر

بدھ 26 اپریل 2017 23:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان نے ژوب میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد ، راکٹ اور دیگر ہتھیار برآمد کر لیے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے ژوب میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کمپائونڈ سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد راکٹس اور دیگر ہتھیار برآمد کر لیے ۔