Live Updates

حمزہ شہباز شریف کے دوست نے میرے دوست کے ذریعے پانامہ پر خاموش رہنے کیلئے 10ارب کی پیشکش کی ‘عمران خان

ڈیل کروانے پر دوست کو بھی2ارب کی پیشکش کی گئی ،مجھے پیشکش کا دو ہفتے قبل علم ہوا ‘ پی ٹی آئی سربراہ کی نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

بدھ 26 اپریل 2017 23:53

حمزہ شہباز شریف کے دوست نے میرے دوست کے ذریعے پانامہ پر خاموش رہنے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر خاموش ہونے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش ہونے کے بیان پر قائم ہوں ، پیشکش کرنے والا حمزہ شہباز شریف کا دوست ہے جس نے میرے لاہو رکے رہائشی ایک دوست کو دبئی میں یہ بات کہی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حمزہ کے دوست نے میرے دوست سے دبئی میں رابطہ کر کے پیشکش کی ۔

عمران خان نے کہاکہ میرا ایک لاہور کا دوست ہے اور حمزہ شہبازشریف کاد وست میرے دوست کا دوست اوران کا دبئی میں را بطہ ہوا جس سے یہ کہاگیا کہ آپ عمران خان سے ڈیل کروادیں تو آپ کو 2ارب اور عمران خان کو 10ارب روپے دیں گے ۔ عمران خان نے دوست کانام پوچھنے پر کہاکہ وہ بزنس مین ہے اور یہ اس کا بزنس تباہ وبربادکردینگے لیکن میںاپنے بیان پر قائم ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک اورنجی ٹی کو انٹر ویو میں عمران خان نے کہاکہ میں پہلا آدمی نہیں ہو جسے نوازشریف نے اس طرح کی پیشکش کی ہو۔ ان کی تاریخ اس سے بھری پڑی ہے ۔ انہوںنے میزبان کی طرف سے سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے دبئی کے ذریعے یہ پیشکش کی گئی اور یہ شریف فیملی کی طر ف سے تھی اور یہ بھی کہا گیا کہ 10ارب روپے آغاز ہے اگر میں اس کا نام لوں گا تو وہ بے چارہ پھنس جائیگا ۔ انہوںنے پیشکش کب ہوئی کا جوا ب دیتے ہوئے کہاکہ اس دوست کو پیشکش پہلے کی گئی تھی لیکن اس نے مجھ سے دو ہفتے پہلے بات کی ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات