سکیورٹی فورسز نے ژوب میں دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا

بدھ 26 اپریل 2017 23:51

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے کمپائونڈ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور راکٹس برآمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :