چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی ملاقات ، باہمی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت علاقائی صورتحال کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 26 اپریل 2017 23:51

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایس ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی سلامتی اور دفاعی تعاون سمیت علاقائی صورتحال کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں اور اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔