سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت صوبہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق رولنگ کی روشنی میں اجلاس

بدھ 26 اپریل 2017 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت صوبہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق رولنگ کی روشنی میں اسپیکر کے چیمبر میں بدھ کے روز اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال، اراکین صوبائی اسمبلی میراظہار حسین کھوسو، میرعاصم کرد گیلو ، محترمہ یاسمین لہڑی، محترمہ معصومہ حیات، کیسکو چیف رحمت بلوچ ودیگر حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسپیکر نے لوڈ شیڈنگ سے متعلق مشترکہ قرارداد پر اراکین اسمبلی کے تحفظات کے بارے میں کیسکو چیف کا آگاہ کیا جس پر کیسکو چیف رحمت بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق اراکین اسمبلی کو بہت جلد تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :