بلوچستان میں بیڈگورننس کی بدترین دورسے عوام انتہائی تکلیف مشکل اورمسائل سے دوچارہے ‘سرعام منفی سرگرمیوں کوسرکاری تحفظ حاصل ہے ‘مسائل پرتشددگرفتاری گڈگورننس کودکھانے کیلئے حکمرانوں کامضبوط ہتھیار ہے

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ممبرسنٹرل کمیٹی سابق رکن قومی اسمبلی میررئوف مینگل کی بات چیت

بدھ 26 اپریل 2017 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ممبرسنٹرل کمیٹی سابق ایم این اے میررئوف مینگل نے کہاہے بلوچستان میں بیڈگورننس کی بدترین دورسے عوام انتہائی تکلیف مشکل اورمسائل سے دوچارہے سرعام منفی سرگرمیوں کوسرکاری تحفظ حاصل ہے مسائل پرتشددگرفتاری گڈگورننس کودکھانے کیلئے حکمرانوں کامضبوط ہتھیار ہے کلی بڑوکمالومیں غفارمری کابہیمانہ اوربزدلانہ قتل جس کے قاتل اب تک گرفتارنہیں ہوئے نا انتظامیہ اس میں دلچسپی لے رہی ہے جس کیخلاف بی این پی نے باقاعدہ پریس کلب کوئٹہ کے سامنے مظاہرہ کے ذریعے انتظامیہ کی نااہلی کواجاگرکیا تا ہم اس کے باوجودقاتلوں سراغ نہیں ملاجبکہ عوامی حقوق کے حصو ل پرجمہوری احتجاج کوروکنے کیلئے جس طرح مستونگ میں پیرامیڈیکس کی احتجاجی ریلی پرشیلنگ اور فائرنگ کی گئی اور خواتین کی موجودگی کے باوجودانتظامیہ نے ریلی کے شرکا پر دھا وا بو ل کر بلوچ روایات کاتقدس پامال کرنے سے اجتناب نہیں کیااسلام آبادمیں موسمی مینڈکوں کوآوازلگانے پرپابندی کے پیش نظرنوشکی میں پارٹی کیخلاف زہرافشانی کرنیوالے معصوم غفارمری اورپیرامیڈیکس ریلی کے شرکاکے مسائل اورذمہ داروں کے گرفتاری اورتحقیقات کیلئے کردارادکرنے سی پیک سمیت میگااستحصال جاری ہے اور عوام سے جسے گوشہ نشین رکھنے کی سازش کی جارہی ہے۔