بلال احمد کاسی ودیگر کاپروفیشنل لائرزفورم کی حمایت کااعلان

شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

بدھ 26 اپریل 2017 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء)شہید بلال احمد کاسی لائرز پینل کے عبدالولی خان ناصر ،سہیل احمد راجپوت ،ملک سہیل احمد کاسی ودیگر نے پروفیشنل لائرزفورم کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،وہ بروز بدھ کوئٹہ پریس کلب میں ہائی کورٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ ،نادر چھلگری ایڈووکیٹ ،منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ سانحہ 8اگست کے باعث بلوچستان بھر کی عوام گہرے صدمے سے دو چار ہوئی تاہم اس واقعہ کا سب سے زیادہ غم وکلاء کوتھا کیونکہ ہم سے ہماری لیڈر شپ اور سینئر وکلاء چھین لئے گئے لیکن ایک مرتبہ پھر وکلاء کی جانب سے میدان عمل میں نکلنا اور بہادری کے ساتھ عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کھڑے ہونا حوصلہ مند ہے اگر چہ ہم اپنے شہید ساتھیوں کو دوبارہ نہیں لا سکتے لیکن ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھیںگے ،انہوں نے کہاکہ سانحہ کے بعد انتخابات کے جمہوری عمل کاانعقاد خوش آئند ہے ہم سب کو مل کر وکلاء کے اجتماعی مفاد کیلئے جدوجہد کرناہونگی اور ان لوگوں سے خبردار رہنا ہوگا جو ذاتی مفادات کے حصول کو مقدم رکھتے ہیں ،انہوں نے شہید بلال احمد کاسی ایڈووکیٹ پینل 10سال قبل انصاف پینل کے نام سے بنایا گیا تاہم بعدازاں اس کانام شہید بلال انور کاسی ایڈووکیٹ کے نام سے منسوب کردیاگیا ہماری وکلاء ساتھیوں سے اپیل ہے کہ وہ پروفیشنل لائرز فورم کے امیدواروں کو بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر سپورٹ کرے تاکہ انہیں کامیابی ملے اور وکلاء کے اجتماعی مفادات کا تحفظ ممکن بنایاجاسکے ۔