عوام کو صحت مند زندگی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،چیئر مین بلدیہ کورنگی

بدھ 26 اپریل 2017 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء)میئر کراچی وسیم اختر اور چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور بلدیہ کورنگی کی جانب سے انسداد چکن گونیا اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے جراثیم کش ادویات اسپرے مہم کا آغاز ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ لانڈھی زون آفس سے جراثیم کش ادویات مہم کا آغاز کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی میں اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صحت مند زندگی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ضلع کورنگی میں صاف ستھرے ماحول کے قیام کے ساتھ تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیکر ضلع میں صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ چکن گونیا اور ڈینگی کی شہر میں پھیلتی ہوئے وباء کے پیش نظر بلدیہ کورنگی نے اپنی عوام کو محفوظ بنا نے کے لئے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو علاقائی سطح پر بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ میڈیکل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ زیر انتظام طبی مراکز میں چکن گونیا اور ڈینگی کے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے سید نیئر رضا نے چیف میڈیکل آفیسر بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے امراض خصوصاً چکن گونیا اور ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے،تاکہ عوامی شعورکو بیدار کرکے عوام کو امراض سے محفوظ اور ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جاسکے